18 جولائی 2026 - 18:37
بلجیم نے اسرائیلی علاقوں میں تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

بلجیم کی وفاقی حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات سے قبل اپنے آخری اجلاس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار کی جانے والی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بلجیم کی وفاقی حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات سے قبل ہونے والے اپنے آخری اجلاس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار کردہ مصنوعات کی درآمد پر پابندی کی منظوری دے دی۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، یہ فیصلہ ان اقدامات کے پیکج کا حصہ ہے جس پر بلجیم کی حکومت نے گزشتہ سال موسمِ گرما کے اختتام پر غزہ پر صہیونی ریاست کے فوجی حملوں اور بڑھتی ہوئی شہری شہادتوں کے ردِعمل میں اتفاق کیا تھا۔

تاہم، بلجیم کی خبر رساں ایجنسی بیلگا نے رپورٹ دی ہے کہ اس پابندی پر عمل درآمد کا طریقۂ کار ابھی حتمی نہیں ہوا اور حکومت اس کے لیے قانونی و انتظامی طریقہ کار مرتب کر رہی ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں صہیونی ریاست کی جارحیت بدستور جاری ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، جنگ بندی کے قیام کے بعد بھی صہیونی ریاست نے متعدد بار معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 100 سے زائد فلسطینی شہید اور تین ہزار 600 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha